\
اتوار‬‮   7   دسمبر‬‮   2025
 
 

پشاور ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کو 10 دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

       
مناظر: 521 | 4 Nov 2025  

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو دس دن تک درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت عالیہ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس انعام اللہ نے اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درج مقدمات میں ضمانت کروانے کے لیے دس دن کی مہلت دی جائے۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار احتساب عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے ، درخواست گزار سے قانون کے مطابق سلوک کرکے عدالت میں پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔

پشاور ہائیکورٹ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت درخواست گزار کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرے، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی