\
منگل‬‮   2   دسمبر‬‮   2025
 
 

بنگلا دیش پریمئیر لیگ میں صائم ایوب سمیت کئی پاکستانی کھلاڑی ایکشن کیلئے تیار

       
مناظر: 629 | 1 Dec 2025  

بنگلادیش پریمئیر لیگ میں صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان سمیت پاکستان کے 11 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

بیشتر پاکستانی کھلاڑیوں کو بنگلادیش پریمئیر لیگ کی نیلامی کے دوران فرنچائزز نے لیا جبکہ کچھ سے فانچائزز نے معاہدے کئے۔

صائم ایوب اور محمد عامر بی پی ایل کی ٹیم سلہٹ ٹائٹنز کا حصہ ہیں، صاحبزادہ فرحان، محمد نواز اور جہانداد خان راج شاہی وارئیرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔

خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز کا حصہ ہیں، احسان اللّٰہ اور حیدر علی نوکخالی ایکسپریس کی ٹیم میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

عثمان خان ڈھاکا کیپٹلز اور ابرار احمد چٹاگانگ رائلز کی جانب سے کھیلیں گے، ٹورنامنٹ 26 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔