بدھ‬‮   23   اپریل‬‮   2025
 
 

سب اچھا دکھانے کی کوشش ناکام ، جی 20 اجلاس، بھارت کی مصنوعی چمک دمک کا پول کھل گیا

       
مناظر: 363 | 7 Sep 2023  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) جی 20 اجلاس کے میزبان بھارت کے مصنوعی چہرے سے نقاب اتر گیا۔ جی 20 سربراہی اجلاس سے قبل مودی سرکار کی دنیا کو سب اچھا دکھانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ انتظامیہ نے نئی دہلی میں واقع کچی آبادیوں کو ڈھانپ دیا اور جی 20 اجلاس کے پوسٹرز لگا دئیے۔
بھارتی میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں ڈھکی ہوئی کچی آبادی اور اس کے پس منظر میں دکھائی دیتی بستی کی خستہ حال عمارتیں صاف دکھائی دے رہی ہیں۔
دہلی کی کچی آبادیوں کی نقل و حرکت کو محدود کرتے ہوئے مکینوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان پر نظر رکھنے کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔وسطی دہلی میں پبلک ٹرانسپورٹ اور دکانیں بند کردی گئی ہیں جس کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے جو آئندہ چار روز تک جاری رہے گا۔
بھارتی حکومت نے جی 20 اجلاس کے رکن ممالک سے اپنے غریب عوام اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی کو چھپانے کے لیے نمود و نمائش ، پوسٹرز اور کلچرل پروگرامز پر عوام کے ٹیکس کا پیسہ بے دردی سے خرچ کیا ہے جس پر مودی سرکار کو سخت عوامی تنقید کا سامنا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0