ترویندرم(نیوزڈیسک )بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر ایرنا کولم کے علاقے کالا ماسیری میں واقع ایک کنونشن سینٹر میں ہونے والے ایک زور دار دھماکے میں ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ 52 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیاکہ دھماکہ ایک کانفرنس کے دوران ہوا ۔ عینی شاہدین نے کہنا ہے کہ سینٹر میں تین دھماکے ہوئے ۔ اسسٹنٹ پولیس کمشنر نے ایک شخص کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 5سے 10 سیکنڈکے وقفے میں دو دھماکے ہوئے ۔ انہوںنے کہا کہ دھماکوں کی تحقیقات کاعمل شروع کر دیا گیاہے۔
کیرالہ :کونشن سینٹر میں دھماکہ ، خاتون سمیت دو افراد ہلاک ،52زخمی
مناظر: 282 | 30 Oct 2023