اتوار‬‮   3   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سکینڈل کوئین راکھی ساوت کی شکایت پر مسلمان شوہر عادل خان گرفتار

       
مناظر: 791 | 7 Feb 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارتی پولیس نے بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کی شکایت پر شوہر عادل خان کو گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے عادل خان کے خلاف دھوکہ دہی اور بے وفائی پر مبنی رپورٹ درج کروائی تھی، عادل خان درانی راکھی ساونت سے ملنے ان کے گھر پہنچے ہی تھے کہ پولیس نے اطلاع پا کر حراست میں لے لیا۔
یاد رہے کہ راکھی ساونت نے بھارتی مسلمان عادل خان درانی سے شادی کی تھی اور مسلمان ہونے کا بھی اعلان کیا تھا تاہم شادی کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں میں لڑائی جھگڑے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں اور بالی وڈ اداکارہ نے اپنے شوہر پر کسی اور خاتون کے ساتھ تعلقات کا الزام عائد کیا تھا۔انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے اس لڑکی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ “تم نے مجھے گالیاں دیں جو میرے پاس ریکارڈ ہیں،عادل نے تمہارا ساتھ دیا، اگر عادل اپنی بیوی کا نہیں ہوا تو کسی کا نہیں ہو گا”۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے سارے پیسے اس نے لے لیے،مجھے ٹارچر کیا گیا،جسمانی،دماغی لیکن اب میری ٹینشن ختم اور آپ لوگوں کی شروع ہو گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0