جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں بغاوت بڑھنے لگی ، چھتیس گڑھ میں نکسل باغیوں کے حملے میں 2 بھارتی پولیس اہلکار ہلاک

       
مناظر: 790 | 21 Feb 2023  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست چھتیس گڑھ نکسل باغیوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں ۔
ضلع کے علاقے راج ناندگائوں میں پیر کو صبح سویرے نکسل باغیوں نے ہیڈ کانسٹیبل راجیش سنگھ اور ایک اور افسر پر 20 رائونڈ فائر کیے ۔ دونوں اہلکار چند سوراج اور بورتالائو کے درمیان واقع پولیس چوکی جا رہے تھے۔اطلاعات کے مطابق راجیش سنگھ بورتالائو پولیس اسٹیشن میں تعینات تھا۔ راج ناندگائوں کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک مینا نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حملے میں ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ ایس پی کے مطابق باغیوں نے پولیس اہلکاروں کی موٹر سائیکل جس پر وہ سفر کر رہے تھے کو بھی آگ لگا دی ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0