جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

شیوسینا کے غنڈوں نےمشہورگلوکار سونونگم پر حملہ کردیا، سونو کے بھائی اور گارڈز شدید زخمی

       
مناظر: 981 | 22 Feb 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارت کی انتہا پسند ہندوتنظیم شیوسینا کے غنڈوں نے مشہور گلوکار سونونگم پر ممبئی کے ایک کنسرٹ کے دوران حملہ کردیا ۔جس سے گلوکار کے بھائی اورگارڈز شدید زخمی ہوگئے
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں جاری کنسرٹ کے دوران سونو نگم پر حملہ شِیو سینا پارٹی کے ایم ایل اے کے بیٹے اور بھتیجے کی جانب سے کیا گیا
شیو سینا کے ایم ایل اے پرکاش کے بیٹے نے کنسرٹ کے بعد سونو نگم کے ساتھ سیلفی لینا چاہی تاہم گلوکار کے گارڈز کی جانب سے اسے روک دیا گیا جس پر طیش میں آکر ایم ایل اے کے بیٹے اور بھتیجے نے سونو نگم ان کے بھائی اور باڈی گارڈز پر حملہ کردیا اور انہیں اسٹیج سے نیچے پھینک دیا۔جس سے وہ بری طرح زخمی ہوئے اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
گلوکار نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے دھکا دیا گیا جس سے میں سیڑھیوں پر گر پڑا، ربانی خان مجھے بچانے آئے تو انہیں بھی پیچھے سے دھکیل کر اسٹیج سے پھینک دیا گیا وہ مر بھی سکتے تھے‘۔
گلوکار نے مزید کہا کہ ’میں نے اِن لوگوں کے خلاف شکایت درج کروا دی ہے لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ کسی کو زبردستی سیلفی لینے پر مجبور نہیں کرسکتے

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0