کولکتہ(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس(بی ایس ایف)کے ایک افسر نے ایک 30سالہ خاتون اہلکارکی عصمت دری کی ہے۔
بھارتی حکام نے بتایا کہ بی ایس ایف کے انسپکٹر نے ریاست کے ضلع ناڈیہ میں اپنی خاتون ساتھی اہلکارکو زیادتی کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ واقعے کے بعد ہمیں شکایت موصول ہوئی ہے اورمذکورہ انسپکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ بی ایس ایف کے ڈی آئی جی اے کے آریہ نے صحافیوں کو بتایا کہ تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔کولکتہ پولیس کے مطابق بھبانی پور پولیس اسٹیشن نے ایف آئی آردرج کی ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ اہلکار کا طبی معائنہ کرایا جا چکا ہے۔ اسے پہلے ناڈیہ کے ایک صحت مرکز لے جایا گیا اور وہاں سے اسے کولکتہ کے ایس ایس کے ایم اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ وہ زیر علاج ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔
بھارتی فوجی افسر نے خاتون کانسٹیبل کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
مناظر: 298 | 22 Feb 2023