جمعہ‬‮   4   اکتوبر‬‮   2024
 
 

اگر مودی غریبوں کے گھر بلڈوز کرواتا رہا تو کو ئی سرمایہ کار بھارت نہیں آئے گا ، اکھیلش یادیو

       
مناظر: 554 | 22 Feb 2023  

نئی دلی (نیوز ڈیسک)بھارت میںسماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے خبردار کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی بلڈوزر پالیسی اور بی بی سی کے دفاتر پر حالیہ چھاپوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار ہندوستان کا رخ نہیں کریں گے کیونکہ مودی حکومت کے ان اقدامات کی وجہ سے بیرون ملک بھارت کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نئی دلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے اتر پردیش میں حال ہی میں ختم ہونے والے سرمایہ کاروں کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکمراں بی جے پی لوگوں کو خواب بیچ رہی ہے۔غریبوں کے گھروں کو بلڈوز کرنے والے حکمرانوں کی تصویریں دنیا دیکھ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی بی بی سی جیسے بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے دفتر پر چھاپہ مارتی ہے اور میڈیا کو ہراساں کرتی ہے تو کیا آپ دنیا بھر کے لوگوں سے ملک میں سرمایہ کاری کی توقع کرسکتے ہیں؟انہوں نے سرمایہ کاروں کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو صرف خواب بیچ رہی ہے کہ اتر پردیش میں 40 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری آئے گی۔انہوں نے کہاکہ سرمایہ کار آئے اور انویسٹرز سمٹ میں شرکت کے بعد چلے بھی گئے ۔مودی جی آپ کو یہ نہیں بتائیں گے کہ سرمایہ کاروں کے قیام کے لیے ہزاروں کروڑ روپے خرچ کر کے بنائے گئے ٹینٹ سٹی میں کوئی نہیں ٹھہرا۔انہوں نے کہاکہ میڈیا کومعلوم کرناچاہیے کہ ٹینٹ سٹی پر کتنے سرمایہ کاروںنے قیام کیا ۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0