ہفتہ‬‮   12   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بھارتی کرکٹ ٹیم دنیا بھر میں بدنام، معروف کرکٹر پر لڑکی نے جنسی ہراسگی کا الزام لگا دیا

       
مناظر: 716 | 25 Feb 2023  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بھوجپوری اداکارہ سپنا گل کو ساتھیوں سے مل کر کرکٹر پرتھوی شا اور اس کے دوست پر حملہ کرنے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد سپنا گل نے پرتھوی شا کے خلاف جنسی ہراسگی کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق سپنا گل نے 8دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر پرتھوی شا کے دوست کی کار توڑ ڈالی تھی اور ان دونوں کو مارا پیٹا تھا۔ سپنا گل کا کہنا ہے کہ اس نے یا اس کے ساتھیوں نے 23سالہ کرکٹر اور اس کے دوست اشیش یادو کو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا بلکہ انہوں نے میرے دوستوں کو پیٹا اور لڑائی کے دوران الٹا پرتھوی شا اوراس کے دوست نے مجھے نازیبا انداز میں چھوا تھا اور جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا۔
سپنا گل نے اپنے وکیل علی کاشف دیش مکھ کے ہمراہ مقدمہ درج کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سیلفی کے لیے کہا تھا نہ رقم مانگی تھی۔ ہم نے کسی کو تشدد کا نشانہ بھی نہیں بنایا تھا۔ ہم سب دوست اکٹھے تھے جب پرتھوی شا اوراس کے دوست نے مجھے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ پرتھوی شا اور اس کے دوست کی طرف سے سپنا گل پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اداکارہ نے ان کے ساتھ سیلفی بنانے کی خواہش ظاہر کی تھی اور انکار پر اپنے ساتھیوں سے مل کر ان پر حملہ کر دیا۔ پرتھوی شا کی طرف سے یہ الزام بھی عائد کیا گیا تھا کہ سپنا گل اور اس کے ساتھیوں نے ان سے رقم کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0