ہفتہ‬‮   5   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں مسلمان قبروں میں بھی غیر محفوظ ،قبریں کھود کر کھوپڑیاں نکالی جانے لگیں

       
مناظر: 385 | 27 Feb 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارت میں ایک باپ نے اپنی بیمار بیٹی کا علاج کروانے کیلئے قبر کھود کر انسانی کھوپڑی نکالنے کی کوشش کی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں پیش آیا ہے جہاں ایک باپ نے تانترک کے کہنے پر قبر کھود کر انسانی کھوپڑی نکالنے کی کوشش کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بیٹی کے مسلسل بیمار رہنے پر ایک شخص نے تانترک سے رجوع کیاجس نے اسے بتایا کہ بیٹی پر کالا جادو ہوگیا ہے اور اسے ختم کرنے کیلئے انسانی کھوپڑی کی ضرورت ہے۔
تاہم مذکورہ شخص اپنے دوست کے ساتھ مل کر اروہا بادگائوں کے ایک مسلمانوں کے قبرستان میں گیا اور رات کے اندھیرے میں قبر کھودنے کی کوشش کی جسے مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ کالے جادو کے چکر میں اس سے قبل بھی اس جیسے اندوہناک واقعات کئی مرتبہ پیش آچکے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0