جمعہ‬‮   4   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بھارتی عدالت نے 7مسلمانوں کوجھوٹے مقدمے میں سزائے موت سنادی

       
مناظر: 871 | 2 Mar 2023  

لکھنو(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست اتر پردیش میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت نے سات مسلمانوں کو مودی حکومت کی طرف سے قائم کئے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں سزائے موت سنائی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں محمد فیصل، غوث محمد خان، محمد اظہر، عتیق مظفر، محمد دانش، محمد سید میر حسین اور آصف اقبال عرف راکی شامل ہیں۔ایک اورمسلمان شخص محمد عاطف عرف آصف ایرانی کو این آئی اے کی خصوصی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔بھارتی ایجنسی نے ان پر مسلح گروپ آئی ایس آئی ایس کے کارندے ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں بھوپال-اجین مسافر ٹرین دھماکے میں ملوث قراردیاتھا۔ دھماکے میں نو افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔جج وی ایس ترپاٹھی نے سزا سناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ کیس نایاب ترین کیسوں میں سے ایک ہے اس لیے مجرم سخت ترین سزا کے مستحق ہیں۔عدالت نے گرفتار مسلمانوں کو24فروری کومجرم قرار دیا تھا۔ عدالت نے ملزمان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں نے ملک کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے اس لیے وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0