ہفتہ‬‮   12   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مسلمان کی بیوی ہونے کی سزا ، شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے خلاف مقدمہ درج

       
مناظر: 607 | 2 Mar 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ اور فلم پروڈیوسر و ڈیزائنر گوری خان کے خلاف جائیداد کی خریداری کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ تعزیرات ہند کی دفعہ 409 (مجرمانہ اعتماد کی خلاف ورزی) کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ممبئی کے ایک رہائشی جسونت شاہ نے اداکار کی اہلیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ گوری جس کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، اس کمپنی نے 86 لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود لکھنؤ میں واقع فلیٹ کا قبضہ نہیں دیا۔ اس کے علاوہ تلسیانی کنسٹرکشن کے چیف ایم ڈی انیل کمار اور ڈائریکٹر مہیش تلسیانی کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ مدعی جسونت شاہ کے مطابق گوری خان نے انہیں فلیٹ خریدنے پر مجبور کیا۔ واضح رہے کہ گوری کی اپنی کمپنی ہے جس کا نام ‘گوری خان ڈیزائنز’ ہے اور ان کا شمار بالی وڈ کی بہترین انٹیریئر ڈیزائنرز میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی مشہور شخصیات کے گھروں کو ڈیکوریٹ کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0