ہفتہ‬‮   5   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بھارتی حکومت نے کشمیری آزادی پسند رہنما مشتاق زرگر کا گھر قرق کر لیا

       
مناظر: 434 | 3 Mar 2023  

 

سری نگر(نیوز ڈیسک ) بھارتی حکومت نے قندھار طیارہ ہائی جیک کیس کے مرکزی کردار مشتاق زرگر کا سری نگر میں گھر قرق کر لیا ہے۔ آزاد کشمیر میں مقیم مشتاق زرگر کشمیری آزادی پسند رہنما العمر مجاہدین کے بانی اور چیف کمانڈر ہیں۔

بھارتی بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جمعرات کی علی الصبح سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں واقع مشتاق زرگر کے گھر کو ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت درج مقدمے کے تحت ضبط کیا گیا اس سے قبل انہیں دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔

کے پی آئی کے مطابق جائیداد ضبط کرنے کے احکامات بھارتی وزارت داخلہ نے جاری کئے ہیں۔مشتاق زرگر مجاہد تنظیم العمر مجاہدین کے بانی اور چیف کمانڈر ہیں اور وہ برسوں سے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے لیے آوازبلند کر رہے ہیں۔

این آئی اے اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والے دیگر کشمیریوں کی جائیدادیں بھی ضبط کررہی ہے ۔ کشمیریوں کے اس حق کی ضمانت اقوام متحدہ کی طرف سے منظور کی گئی متعدد قرادادوں میں انہیں فراہم کی گئی ہے۔

این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے جمعرات کی صبح نوہٹہ میں مشتاق زرگر کے مکان پر قرق کرنے کا نوٹس لگا دیا ہے۔ آزاد کشمیر میں مقیم مشتاق زرگر کو اس سے قبل بھارتی وزارت امور داخلہ نے یو اے پی اے کے تحت دہشت گرد قرار دیا تھا۔

مشتاق زرگر کو مقبوضہ کشمیر میں15 مئی 1992 کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ انہیں 1999 میں جیش محمد کے چیف مسعود اظہر اور شیخ عمر کے ساتھ رہا کیا گیا۔ ان کی رہائی 1999 میں ہائی جیک کئے گئے انڈین ایئر لائنز طیارے آئی سی- 814 میں سوار مسافروں کے بدلے کی گئی تھی۔یہ طیارہ نیپال کے تری بھون انٹرنیشنل ہوائی اڈے سے اندار گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ دہلی کی طرف جا رہا تھا اور اس کو ہائی جیک کرکے قندھار لے جایا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0