ہفتہ‬‮   5   اکتوبر‬‮   2024
 
 

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کا بھارتی جیلوں میں غیر قانونی قید کشمیریوں کی رہائی کا مطالبہ

       
مناظر: 747 | 3 Mar 2023  

سری نگر(نیوز ڈیسک ) ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ اور دیگر حریت رہنماؤں کی مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں مسلسل غیر قانونی نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ شبیر احمد شاہ اور دیگر حریت رہنماؤں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کا بنیادی مقصد انہیں کشمیری عوام سے دور رکھنا ہے۔ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت انتقامی کارروائیوں اور دیگر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتی ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیرکو عملا ایک جیل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں ایک سازش کے تحت نہتے کشمیریوں بالخصوص نوجوانوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔

بیان میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی گئی کہ وہ تمام غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی رہائی اور جموں و کشمیر کے عوام کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دینے کے ذریعے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھار ت پر دباؤ بڑھائیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0