ہفتہ‬‮   5   اکتوبر‬‮   2024
 
 

جی 20ممالک سکھوں کے علیحدہ وطن کے مطالبے کی حمایت کریں، سکھس فار جسٹس

       
مناظر: 304 | 3 Mar 2023  

 

اسلا م آبادسرینگر (نیوز ڈیسک ) سکھوں کی نمائندہ تنظیم ”سکھس فار جسٹس “ نے G-20ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ سکھوں کے خالصتان ریفرنڈم کے ذریعے بھارت میں اپنے لیے ایک الگ وطن کے حصول کے انکے مطالبے کی حمایت کریں۔
یہ مطالبہ خالصتان کے قیام کی مہم کی قیادت کرنے والی تنظیم ”سکھس فار جسٹس “ نے نئی میں G-20ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد انکو لکھے گئے ایک کھلے مراسلے میں کیا۔ تنظیم نے مطالبہ کیا کہ بھارتی آئین کے مطابق بھارت ایک ملک نہیں بلکہ ریاستوں کا ایک اتحاد ہے اور اسکی توثیق ریاستوں کے عوام کی مسلسل خواہش پر ہے۔ تنظیم نے کہا کہ سکھ جو پنجاب کی ریاست میں اکثریت میں ہیں 1948سے اپنے لیے الگ وطن ”خالصتان “کے قیام کامطالبہ کر رہے ہیں لیکن بھارتی حکومت انکی پرامن تحریک کو طاقت کے وحشیانہ استعمال سے دبانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ سکھس فار جسٹس نے G-20ملکوں پر زور دیا کہ وہ مودی حکومت کی طرف سے خالصتان ریفرنڈم کے خلاف تشدد کے استعمال کا نوٹس لیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0