نئی دلی(نیو زڈیسک )بھارت میں لوک آیوکت (بھارت کے پارلیمانی محتسب )اینٹی کرپشن ونگ نے ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ مڈال ویروپکشپاکے گھر اور دفتر پر چھاپے مار کر6کروڑ روپے نقدبرآمدکئے ہیں ۔
اس سے قبل جمعرات کو کرناٹک کے لوک آیوکت کے حکام نے ویروپکشپا کے بیٹے پرشانت مڈال کو 40لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیاتھا۔چھاپوں میںبی جے پی ایم ایل اے مڈال ویروپکشپا کے گھر سے 6کروڑ جبکہ ان کے دفتر سے سے پونے دو کروڑ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔بھارت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے مذکورہ ایم ایل اے کو تلاش کر رہے ہیں۔تاہم بی جے پی ایم ایل اے کا سراغ نہیں مل رہا اور انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی ہے۔گزشتہ روز کرناٹک اینٹی کرپشن ونگ کے افسران نے ان کے بیٹے کو صابن سرف کمپنی کے دفتر میں 40 لاکھ رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔نوٹوں سے بھرے ہوئے تین بیگ دفتر سے برآمد کیے گئے تھے جنہیں قبضے میں لے لیا گیا۔محتسب کا کہنا ہے کہ انہیں پرشانت مڈال کے خلاف 81 لاکھ روپے کی رشوت کا مطالبہ کرنے کی شکایت موصول ہوئی تھی، یہ رشوت صابن سرف بنانے کیلئے درکار خام مال کی ڈیل کیلئے ایک ٹھیکیدار سے مانگی گئی تھی۔پرشانت مڈال کرناٹک ایڈمنسٹریٹو سروسز کے بیج 2008 کا افسر ہے اور اس وقت بنگلورو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ میں چیف اکائونٹنٹ کے طورپر تعینات ہے۔اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، 5 افراد حراست میںہیں جن میں رشوت دینے والے تین افراد بھی شامل ہیں۔
بھارت: بی جے پی ایم ایل اے کابیٹا رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
مناظر: 375 | 4 Mar 2023