ہفتہ‬‮   12   اکتوبر‬‮   2024
 
 

جہاز میں بھارتی طالبعلم کی ایسی شرمناک حرکت کہ امریکی ایئر لائن نے پابندی عائد کردی

       
مناظر: 948 | 6 Mar 2023  

 

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) امریکی شہر نیو یارک سے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی جانے والی امریکن ایئر لائنز کی پرواز میں ایک ہندوستانی مسافر نے ہفتے کے روز نشے کی حالت میں ساتھی مسافر پر مبینہ طور پر پیشاب کر دیا۔ ملزم کی شناخت 21 سالہ آریہ ووہرا کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ایک امریکی یونیورسٹی کا طالب علم ہے ، واقعے کے بعد ایئر لائن نے اس پر پابندی عائد کردی ۔
امریکن ایئرلائنز کے ایک بیان کے مطابق جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والی پرواز AA292 کی آمد پر مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک مسافر کی وجہ سے مداخلت کرنی پڑی، پرواز 9:50 پر بحفاظت لینڈ کر گئی۔ ایئر لائن نے کہا کہ وہ مستقبل میں اس مسافر کو جہاز میں سوار نہیں ہونے دیں گے۔ ‘

مکیش امبانی کے ڈرائیور کی تنخواہ کتنی ہے؟ بھارتی میڈ یا نے بتا دیا
پرواز کے عملے کے مطابق مسافر بہت زیادہ نشے میں تھا اور جہاز میں بھی عملے کی ہدایات پر عمل نہیں کر رہا تھا۔ وہ بار بار آپریٹنگ عملے سے بحث کر رہا تھا، بیٹھنے کے لیے تیار نہیں تھا اور عملے اور طیارے کی حفاظت کو مسلسل خطرے میں ڈال رہا تھا۔ ساتھی مسافروں کی حفاظت میں خلل ڈالنے کے بعد آخر کار اس نے ایک مسافر پر پیشاب کردیا۔
امریکن ایئر لائنز کے پائلٹ نے لینڈنگ سے پہلے دہلی اے ٹی سی سے رابطہ کیا اور جہاز میں موجود مسافر کے بارے میں سیکیورٹی مانگی۔ اس کی اطلاع سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کو ضروری کارروائی کے لیے دی گئی۔ ہوائی اڈے کے ایک اہلکار نے خبر ایجنسی اے این آئی کو بتایا ‘طیارے کے اترنے کے بعد سی آئی ایس ایف کے اہلکار اسے ہوائی جہاز سے باہر لے گئے ، مذکورہ مسافر نے سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔’

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0