ممبئی (نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن حیدرآباد میں اپنی فلم ’پراجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔ اُنہوں نے لکھا کہ حیدرآباد میں فلم’پراجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سے بھرپور ایک منظر کی عکس بندی کراوتے ہوئے میں زخمی ہوگئی ہوگیا ہوں۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ میری ایک پسلی ٹوٹ گئی جس کے بعد شوٹنگ کو منسوخ کردیا گیا۔ امیتابھ بچن نے لکھا کہ مجھے حیدرآباد کے اے آئی جی اسپتال میں سی ٹی اسکین کے بعد طبّی امداد دی گئی۔ اُنہوں نے لکھا کہ ڈاکٹر کی جانب سے مکمل طور پر آرام کرنے کی ہدایات ملنے کے بعد میں گھر واپس آگیا ہوں۔ اُنہوں نے اپنی بلاگ پوسٹ کے آخر میں لکھا کی میں اس وقت اپنے گھر’جلسہ‘ میں موجود ہوں اور اپنے بستر سے صرف ضروری کاموں کے لیے اُٹھتا ہوں، اس لیے آج شام کو ’جلسہ‘ کے باہر آئے اپنے مداحوں سے ملاقات بھی نہیں کرسکوں گا۔
شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کے ساتھ حادثہ، پسلی ٹوٹ گئی
مناظر: 631 | 6 Mar 2023