ہفتہ‬‮   12   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بہار :مساجد پر حملے کرنیوالے ہندوؤں کیساتھ جھڑپ میں متعدد اہلکار زخمی

       
مناظر: 754 | 7 Mar 2023  

بہار (نیوز ڈیسک ) بھارت کے علاقے سیتا مڑھی میں پریہار تھانے کے برہروا گاؤں میں بھیڑ نے پہلے مسجد میں توڑ پھوڑ کی، مسلمانوں کے گھروں پر حملہ کیا اور ان کی پٹائی کی، موقع پر انتظامیہ پہنچی تو اس پر بھی بھیڑ نے حملہ کردیا جس میں ایس ڈی پی او اور دیگر دو پولس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
ملت ٹائمز کی ٹوئٹ پر بہار پولس نے لکھا کہ ’’پریہار تھانہ کے بڑہروا پنچایت میں لائوڈ اسپیکر بجانے کو لے کر تنازع کو سلجھانے پہنچی پولس پر مشتعل بھیڑ کے ذریعے حملہ کیاگیا ہے جس میں ایس ڈی پی او صدر کے ہاتھ پر چوٹ آئی ہے، اور دیگر دو پولس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ واقعےکے تعلق سے کیس درج کرلیاگیا ہے، ویڈیو کی جانچ اور چشم دید افراد سے پوچھ تاچھ کے بعد ۴۹ لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، موقع پر پولس فورس اور تعینات کردی گئی ہے، فی الحال حالات قابو میں ہے۔ آپ سبھی سے اپیل ہے کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں، اور امن وامان کی بحالی میں تعاون کریں‘‘۔
امر اجالا کی رپورٹ کے مطابق اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دو فریق کے درمیان لائوڈ اسپیکر بجانے کو لے کر تنازعہ ہوگیا، معاملہ دیکھتے ہی دیکھتے خونی کھیل میں تبدیل ہوگیا، دونوں طرف سے لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پولس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے، پولس نے لوگوں کو سمجھانے بجھانے کی کوشش کی۔

اسی دوران ایک فریق نے پولس پر پتھراؤ کردیا، جس میں ڈی ایس پی سبودھ کمار، اے ایس آئی دیا شنکر سمیت تین پولس اہلکار زخمی ہوگئے، پولس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کروایا، اس کے بعد ایس پی ہری کشور رائے کی قیادت میں پھر سے وہاں ٹیم بھیجی گئی، تب جاکر حالات قابو میں ہوئے، دو فریقوں کے درمیان تنازع کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔ معاملہ اتنا بڑھا کہ ڈی ایم اور ایس پی کو مسلسل کیمپ کرنا پڑا، پولس فسادیوں کو تلاش کررہی ہے، اب تک اس معاملے میں ۴۹ لوگو ں حراست میں لیاگیا ہے، پولس دیگر فسادیوں کو ڈھونڈ رہی ہے۔
زخمیوں کا کہنا ہے کہ جمعہ کو ایک پروگرام کے دوران بج رہے لاؤڈ اسپیکر کو دوسرے فریق کے لوگوں نے بند کروا دیا تھا، اس فریق کے لوگوں نے بھی دوسرے فریق کے پروگرام میں بج رہے لاؤڈ اسپیکر کو بند کرانے کی کوشش کی اس کے بعد تنازع بڑھ گیا، دونوں طرف سے مارپیٹ ہوئی، حالات کافی خراب ہوگئے، اس کے بعد پولس امن وامان کی بحالی کےلیے پہنچی تو لوگوں نے ان پر بھی حملہ کردیا۔
معاملے میں ایس پی شہر کشور رائے نے بتایاکہ فی الحال حالات قابو میں کرلیا گیا ہے، کچھ پولس اہلکار اور دیگر گائوں والے زخمی ہوئے ہیں، پتھرائو کرنے والے لوگوں کی شناخت کی جارہی ہے، کچھ لوگوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے معاملے میں آگے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0