ہفتہ‬‮   5   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بے جی پی حکومت بے رحمی سے کشمیریوں کے حقوق پامال کر رہی ہے ، ہر ش دیو سنگھ

       
مناظر: 607 | 7 Mar 2023  

جموں (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سابق وزیر اور نیشنل پینتھرز پارٹی کے سینئر رہنما ہرش دیو سنگھ نے کشمیریوں کے حقوق کو بے رحمی سے پامال کرنے پربھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری عوام دلوں میں بھارت سے دوریاں بڑھ رہی ہیں۔
ہرش دیو سنگھ نے ضلع ادھمپور کے علاقے چنانی کے گائوں پکھلائی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے دفعہ 370کی اچانک منسوخی سے کشمیری پریشان ہیں اور انہوں نے 200سال پرانے اپنی اس تاریخی حیثیت کی منسوخی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے اس اقدام سے نہ صرف کشمیری عوام کے حوصلے پست ہوئے ہیں بلکہ عام لوگوں میں بڑی حد تک مایوسی پھیلی ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کے اس اقدام کو درحقیقت ہر باشعور شہری نے اپنی بے عزتی تصور کیا ہے ۔ہرش دیو سنگھ نے مزید کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی اور جموں وکشمیر کو یونین ٹیریٹری میں تقسیم کرنے کے مودی حکومت کے اقدام سے کشمیری عوام کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے اوراب وہ خود کو کمتر محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی ریاستی شناخت کی جلد بحالی اور ایک منتخب حکومت کی قیام مطالبہ کرتے ہوئے بھارتی صدر پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کو آمریت سے بچانے کے لیے ذاتی طور پر مداخلت کریں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0