نئی دلی (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ کو منگل کی صبح نئی دلی میں ہندوتوا غنڈے نے چاقو سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔
میڈیکل کی طالبہ جس کا نام سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پوشیدہ رکھا گیا ہے پر ٹیکسی پر سوار ہندوتوا غنڈے نے چاقو سے حملہ کیا۔چاقو کے وار سے طالبہ کے پیٹ میں زخم آیا ہے اور اسے علاج معالجہ کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔جائے وقوعہ پر پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی حملہ آوروہاں سے فرار ہوگیا۔ فرینڈز کالونی پولیس اسٹیشن نئی دلی کے ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایاہے کہ انہوں نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔