نئی دلی(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست بہار میں پولیس نے سیتامڑھی ضلع میں مشتعل ہندوتوا بلوائیوں کی طرف سے مسلمانوں کے متعدد گھروں اور مساجد پر حملے کے بعد 49افراد کو گرفتار کرلیاہے۔
پریہار پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے حالات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی تو بلوائیوں نے اس پر بھی حملہ کردیا جس سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سبودھ کمار اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر دیاشنکر زخمی ہوئیگ۔پولیس اہلکاروں کو دیگر زخمیوں کے ساتھ مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔ہندوتوابلوائیوں کے حملے کے بعد پولیس اہلکاروں اور ضلع مجسٹریٹ کو تشدد کو روکنے کیلئے علاقے میں تعینات کیاگیا ہے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے جمع کیے گئے ویڈیو شواہد کی بنیاد پر 49افراد کو گرفتار کیا ہے۔ صورتحال اب کنٹرول میں ہے۔پولیس نے عوام سے مزید اپیل کی کہ وہ جھوٹی خبروں اور ویڈیوز کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔ ہندوتوا بلوائیوں کے حملے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔