سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںانجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے شب برات کے موقع پر جامع مسجد سرینگر کو بند کرنے کی قابض حکام کی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔
انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار شام ساڑھے پانچ جامع مسجد سرینگر آئے اور یہ کہتے ہوئے مسجد کے دروازوں پر تالے لگا دیے کہ ڈی سی سرینگر کے حکم کے مطابق جامع مسجد میں شب برات کے موقع پر نماز اداکرنے کی اجازت نہیں ہے۔انجمن نے قابض حکام کے رویے کو انتہائی افسوسناک اور آمرانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور اسے مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا۔