ہفتہ‬‮   12   اکتوبر‬‮   2024
 
 

امرتسر:انڈو تبتین بارڈر پولیس کا اہلکار جھگڑے کے دوران ہلاک

       
مناظر: 350 | 8 Mar 2023  

امرتسر (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میںایک ہسپتال میں جھگڑے کے دوران بھارتی پیرا ملٹری انڈو تبتین بارڈر پولیس کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک اور شخص شدید زخمی ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پیرا ملٹری فورس کا اہلکارامرتسر کے گرو نانک دیو ہسپتال کی دوسری منزل پر جھگڑے کے دوران گرنے سے ہلاک ہوا جس کی شناخت راج بیر سنگھ جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت ستیندر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ہسپتال کی دوسری منزل پر لفٹ کے اندر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور دونوں ایک دوسرے سے لڑنے لگے۔ دوسری منزل کی لفٹ سے باہر نکلتے ہی وہاں موجود ایک خراب لفٹ کے دروازے سے زورٹکرائے اور نیچے گر گئے ۔ واقعے راج بیر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ستیندر کو شدید چوٹیں آئیں۔نئی دلی میں تعینات انڈو تبتین پولیس بارڈر پولیس کا اہلکار راج بیر ہسپتال میں تعینات اپنے بھائی کو کھانا پہنچانے آیا تھا جو پنجاب پولیس کا اہلکار ہے ۔ ستیندر سنگھ اپنی بیوی کے پاس جا رہا تھا جس کے ہاں چند دن قبل ایک بچے کی پیدائشی ہو ئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0