ہفتہ‬‮   12   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بھارت شرم سے پانی پانی ، دوحہ میں 8 بھارتی جاسوسوں کی درخواست ضمانت ساتویں بار مسترد

       
مناظر: 835 | 9 Mar 2023  

دوحہ ( نیوز ڈیسک ) قطری حکام کے ہاتھوں پکڑے جانے والے آٹھ جاسوسوں کی گرفتاری اب تک بھارت کیلئے شرمندگی کا باعث ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق قطری حکام کی جانب سے ساتویں بار ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ہے۔ اس صورت حال میں بین الاقوامی دہشتگردی میں ہندوستان کے ملوث ہونے کا پردہ فاش ہو چکا ہے۔ خیال رہے کہ قطر نے ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سینئر افسران کو ہندوستانی ریاستی سرپرستی میں جاسوسی کرتے ہوئے پکڑا تھا۔
دوحہ میں ان افسران کی گرفتاری کی معلومات 25 اکتوبر 2022ء کو سامنے آئی تھیں۔ بھارتی بحریہ کے افسران کی مشکوک سرگرمیوں کے باعث قطری قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کے خلاف کارروائی کی تھی۔ داہرہ گلوبل کی کمپنی میں کام کرنے والے ہندوستانی بحریہ کے افسران جاسوسی اور دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے، جاسوسی کا نیٹ ورک بننے والی کمپنی داہرہ گلوبل کو بھی قطری حکام کی جانب سے بین کر دیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0