ہفتہ‬‮   5   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بہار :انڈین فوجی ہیلی کاپٹر کی اپنے ہی گائوں میں گولہ باری ، نوجوان جوڑا ہلاک

       
مناظر: 466 | 9 Mar 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک ) انڈیا میں حکام کے مطابق ’ایک فوجی ہیلی کاپٹر نے ٹریننگ کے دوران مارٹر گولہ ہدف کے بجائے ایک گاؤں پر پھینک دیا جس سے ایک نوجوان جوڑا اور ان کا ہمسایہ ہلاک جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہو گئے۔‘امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی نے بتایا کہ ’یہ واقعہ بدھ کے روز ملک کے مشرقی علاقے کی ریاست بہار میں پیش آیا۔‘ریاستی افسر پنکج کمار کا کہنا ہے کہ ’ہلاک ہونے والا نوجوان جوڑا ریاست بہار کے ضلع گایا کے گاؤں گلوارید میں لڑکی کے والدین کے ہمراہ ہندوؤں کے مذہبی تہوار ’ہولی‘ منانے جا رہا تھا۔‘
پنکج کمار کا مزید کہنا تھا کہ ’جب مارٹر گولہ گھر کے احاطے میں گِرا تو اس سے دیگر دو افراد زخمی بھی ہوگئے۔‘
انڈین فوج کی جانب سے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
یہ علاقہ ریاست کے دارالحکومت پٹنہ کے جنوب میں 120 کلومیٹر (65 میل) کی دُوری پر فوج کے فائرنگ رینج کے قریب واقع ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0