جمعہ‬‮   4   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بھارتی نوجوانوں کا اخلاق تباہ ، ڈاکٹر جوڑے کی 16سالہ بیٹی زیادتی کا نشانہ بن گئی

       
مناظر: 976 | 9 Mar 2023  

 

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں ایک شخص کو ایک نابالغ لڑکی کو کولڈ ڈرنک پلا کر حقہ بار میں ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر جوڑے کی 16 سالہ بیٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے ملزم کے ساتھ رابطے میں آئی تھی۔ لڑکی کے والد نے ملزم ونے ٹھاکر جو کانپور کا رہنے والا ہے اور سات دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ والد کی شکایت کے مطابق ونے ٹھاکر نے لڑکی کو 4 مارچ کو کراہی کے ایم جی کیفے میں بلایا، جہاں انہوں نے حقہ پیا۔ ونے نے لڑکی کے مشروب میں کچھ سکون آور چیز ڈالی اور کیفے میں اس کی عصمت دری کی۔ اس کے بعد وہ لڑکی کو ایک سنسان جگہ لے گیا جہاں اس کے سات دوست اس کے ساتھ شامل ہوئے، اور انہوں نے لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے کی کوشش کی۔لڑکی نے حملہ کے خلاف مزاحمت کی، جس کے دوران ملزم نے اس کے پورے جسم پر کاٹ لیا۔ لڑکی کے گھر پہنچ کر اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بیان کرنے میں کامیاب ہونے کے بعد والد شکایت درج کرانے تھانے پہنچ گئے۔ پولیس اب اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0