سرینگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ” سروسز سلیکشن بورڈ “( ایس ایس بی) میں ملازمت کے سینکڑوں خواہشمندوںنے امتحانات کے انعقاد کے لیے بھارت کی بلیک لسٹ ایپٹیک کمپنی کو ٹھیکہ دینے کے خلاف سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین پریس انکلیو سرینگرمیں جمع ہوئے اور پیپرز لیک ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایپٹیک لیہہ کے علاقے میں پہلے ہی متعدد غلط طریقوں میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تمام بلیک لسٹ کمپنیوں پر پابندی عائد کی جانی چاہئے۔ مظاہرین نے کہا کہ جب تک بلیک لسٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی تب تک کوئی بھی طالب علم مقابلہ جاتی امتحانات میں نہیں بیٹھے گا۔
مظاہرین نے نشاندہی کی کہ ایپٹیک کمپنی کوبھارت کے کئی حصوں راجستھان، امبالا اور دیگر علاقوں میں بدعنوائیوں ملوث رہا ہے جنکی بہت سے بھارتی اخبارات نے نشاندہی کی ہے۔
کشمیری طلبا کا مستقبل تاریک بنانے کی سازش، امتحانات کیلئے بلیک لسٹ کمپنیوں کو ٹھیکہ مل گیا
مناظر: 978 | 9 Mar 2023