جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

سرینگر:انجمن اوقاف کا میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بند ی پر اظہار تشویش

       
مناظر: 901 | 11 Mar 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںانجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی سخت تشویش کااظہار کیا ہے۔میر واعظ 5اگست 2019سے سرینگر میں گھر میں نظر بند ہیں جب نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔
انجمن اوقات جامع مسجد کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ کو آج مسلسل 185 ویں جمعتہ المبارک نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ میرواعظ کی لگاتار نظربندی انجمن اوقاف کے ساتھ ساتھ عوامی حلقوں کیلئے شدیدتشویش کا باعث ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ کا وعظ سننے کیلئے مقبوضہ وادی کے دور دراز علاقوں سے لوگ جمعہ کے روز جامع مسجد سرینگر پہنچتے ہیں لیکن انہیں وہاں نہ پا کر سخت مایوس ہوجاتے ہیں۔
انجمن اوقات نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ میر واعظ رمضان المبارک سے غیر مشروط طور پر رہا کرے تاکہ وہ اپنی دینی ودیگر ذمہ دارریاں انجام دے سکیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0