جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارت: سکھ یاتریوں کا گرین ٹیکس دینے سے انکار، خالصتان کے حق میں نعرے

       
مناظر: 601 | 11 Mar 2023  

 

چندی گڑھ (نیوز ڈیسک ) پنجاب سے تعلق رکھنے والے سکھ یاتریوں نے ریاست ہماچل پردیش جاتے ہوئے منالی کے داخلی مقام پر گرین ٹیکس ادا کرنے سے انکار کر دیا اور ہائی وے کو بلاک کر کے احتجاج کیا۔ انہوںنے اس دوران خالصتان کے حق میں زیر دست نعرے لگائے۔
یہ واقعہ ہماچل پردیش کی سرحد پر چندی گڑھ منالی شاہراہ پر پیش آیا ۔ تقریباً 100 سکھ ہاتریوں نے منالی کے داخلی مقام پر ایک بیریئر پر گرین ٹیکس ادا کرنے سے انکار کیا اور ہائی وے کو بلاک کر کے احتجاج کیا۔ انہوں نے خالصتان کے حق میں نعرے لگائے ۔ انتظامیہ کی مداخلت کے بعد شاہراہ کو کلیئر کیا گیا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس مئی میں ہماچل پردیش اسمبلی کمپلیکس کی دیواروں پر خالصتان کے حق میں گرافٹی پینٹ کی گئی تھی جس کی ذمہ داری خالصتان حامی گروپ سکھس فار جسٹس نے قبول کی تھی ۔ تنظیم نے بعد میں ہماچل پردیش کے دارلحکومت شملہ میں خالصتانی پرچم لہرانے کی بھی دھمکی دی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0