ہفتہ‬‮   7   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارت: فوجی اہلکار کی بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا

       
مناظر: 307 | 15 Mar 2023  

 

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں فوج کے حوالدار کی بیوی کو نامعلوم شخص نے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی حوالدار کی بیوی کا سرکاری رائشگاہ کے اندر تیز دھار آلے سے گلا کاٹا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا۔ منوج نامی حوالدار اپنی 7 سالہ بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلا جبکہ اس کی بیوی سدیشنا گھر میں اکیلی تھی۔ نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر سدیشنا کو قتل کیا۔ مقتولہ کی 7 سالہ بیٹی جب گھر پہنچی تو اپنی ماں کو خون میں لت پت بستر پر لیٹا دیکھا۔ پولیس نے بتایا کہ کوئی عام شخص سرکاری رائشگاہ میں داخل نہیں ہو سکتا، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں جلد ہی ملوث ملزمان گرفت میں ہوں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0