جموں (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف ) کے کم از کم پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے ٹکری میں سی آر پی ایف گاڑی کی ایک ٹرک ڈرائیور کے ساتھ ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ سی آر پی ایف افسر اے ایس آئی (اسسٹنٹ سب انسپکٹر) اشوک کمار، اے ایس آئی برج لال، اے ایس آئی گووند راج، اے ایس آئی ایس سلور راج اور اے ایس آئی رومیش زخمی ہو گئے۔