سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک بھارتی پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کر لی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انڈین ریزرو پولیس کی 18ویں بٹالین کے سلیکشن گریڈ کانسٹیبل عمر فاروق نے ضلع کے علاقے ہیلر میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کرخودکشی کی ۔ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایاہے کہ پولیس کے سلیکشن گریڈ کانسٹیبل نے بدھ کی شام ہیلرر کیمپ میں یہ انتہائی قدم اٹھایا۔اسے فوری طور پر جی ایم سی اسلام آباد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس اہلکارکی خودکشی کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر میں سیکیورٹی فورسز میں خودکشی کے بڑھتے رجحان اور خودکشیوں کی تعداد سینکڑوں سے تجاوز کرنے کے بعد فورسز میں خوف کے سائے منڈلانے لگے ہیں
مقبوضہ کشمیرمیں ایک اور بھارتی پولیس کانسٹیل نے خودکشی کر لی
مناظر: 407 | 16 Mar 2023