جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں بنے آئی ڈراپ سے 16 امریکی ریاستوں میں متعدد شہری نابینا، ایک ہلاک

       
مناظر: 364 | 18 Mar 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارتی کمپنی کے آنکھوں کے ڈراپ نے امریکی شہریوں کی بینائی ضائع کردی جبکہ ایک شخص ہلاک بھی ہوگیا۔ بھارتی کمپنی کی تیار کردہ آنکھوں کا ڈراپ “ ایزی کیئر آرٹیفیشل ٹیئر“ کی وجہ سے امریکی شہریوں میں آنکھوں کی مختلف بیماریاں پھیلنے لگ گئیں۔
ایزی کیئر آرٹیفیشل ٹیئر پروڈکٹ بھارتی کمپنی گلوبل فارما ہیلتھ کیئر پرائیوٹ لمیٹڈ کی تیارہ کردہ ہے جبکہ اسے آرو (Aru) فارما نے امریکا برآمد کیا تھا۔امریکی ڈراپ سے لوگوں کے بینائی سے محروم ہونے اور آنکھیں متاثر ہونے کی شکایت منظر عام پر آگئی ہیں۔امریکی صحت کے حکام کے مطابق آنکھوں کے ڈراپ سے ایک شخص جان سے گیا اور کچھ افراد کی آنکھیں متاثر ہوگئی ہیں۔ شہریوں کی آنکھیں بیکٹیریل انفکشن کی وجہ سے خراب ہوئیں۔امریکا کے بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کےادارے دی سینٹرز فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی ) نے امریکا کی 16 ریاستوں میں ایسے 68 مریضوں کی نشاندہی کی ہے جن میں آنکھوں کا انفکیشن پایا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق آنکھوں کے انفیکشن کی اس نوعیت کی خرابی ماضی میں اس سے قبل نہیں دیکھی گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ امریکا میں ایک شخص کی ہلاکت کے علاوہ 8 افراد کی بینائی ضائع ہوگئی اور چار افراد کی آنکھین بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
سی ڈی سی کے مطابق زیادہ تر مریضوں میں آنکھوں کا انفکیشن ڈراپ ڈالنے کی وجہ سے ہوا۔ ابتدائی طور پر دس مختلف برانڈز کی نشاندہی کی گئی ہے جو ممکنہ طور پر آنکھوں کے انفیکشن کی وجہ بن رہے ہیں۔ آنکھوں کے ڈراپ بھارت میں بنائے گئے اور اسے امریکا برآمد کیا گیا۔ جس میں سے دو برانڈز جنوری اور فروری میں استعمال کی گئیں۔ جنوری میں سی ڈی سی نے لوگوں کو متنبہ کیا تھا کہ وہ “ ایزی کیئر آرٹیفیشل ٹیئر“ اور ڈیلسمین فارماز آرٹیفیشل ٹیئر کا استعمال روک دیں اور اس کے اگلے ہی مہینے میں بھارتی کمپنی گلوبل فارما نے دوا کے مضر صحت ہونے کا اعتراف بھی کیا۔ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے آنکھ خراب ہونے پر دوا ساز کمپنی کے خلاف کیس بھی کردیا ہے۔ واضح رہے کہ دی ایزی کیئر آرٹیفیشل ٹیئر پروڈکٹ بھارتی کمپنی گلوبل فارما ہیلتھ کیئر پرائیوٹ لمیٹڈ کی تیارہ کردہ ہے جبکہ اسے آرو (Aru) فارما نے امریکا برآمد کیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0