سری نگر(نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماں نے کہا ہے کہ مودی کی زیر قیادت فاشسٹ بھارتی حکومت نے ماورائے عدالت قتل، قید وبند اور تشدد کے ذریعے کشمیریوں کے جینے کے حق سمیت ہر حق چھین لیا ہے۔اے ایچ سی کے رہنماؤں بشمول غلام محمد خان سوپوری، بشیر اندرابی، فردوس احمد شاہ اور ڈاکٹر مصیب نے سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ کشمیریوں کی جان، عزت اور آزادی سفاک بھارتی فوجیوں کے رحم و کرم پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کی غیر قانونی اور یکطرفہ تنسیخ کے بعد سے علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں خطرناک حد تک پہنچ گئی ہیں اور افسوس کا اظہار کیا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں سیاسی اختلاف کو روکنے کے لیے سخت قوانین کا استعمال کر رہا ہے۔اے پی ایچ سی کے رہنماں نے کہا کہ ہر کشمیری مقبوضہ کشمیر میں خوف اور دہشت کے ماحول میں گھٹن محسوس کر رہا ہے، اس علاقے میں کریک ڈان، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں اور چھاپے ایک معمول کا معاملہ بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی خاموشی صرف بی جے پی حکومت کو حوصلہ دے رہی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں منظم طریقے سے اپنے جبر کو بڑھائے۔ انہوں نے فاشسٹ حکومت کی آہنی ہاتھوں کی پالیسی عالمی برادری کے لیے ایک چیلنج ہے، مطالبہ کیا کہ مودی اور اس کے ساتھیوں کو مقبوضہ علاقے کے لوگوں کے ہر حق کو پامال کرنے پر سزا دی جائے۔