جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

ہندو سب سے افضل،مسلمان مسائل کی جڑ، بی جے پی رہنما سبرا منیم سوامی کی زہر فشانی

       
مناظر: 936 | 22 Mar 2023  

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) ہندو انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی( پی جے پی) کے رہنما سبرا منیم سوامی نے مسلمانوں کو مسائل کی جڑ قرار دے دیا۔ بھارت میں مسلمان دشمنی کے لیے مشہور بی جے پی کے رہنما سبرا منیم سوامی نے ایک بارپھر مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ مسلمان مسائل کی جڑ ہیں۔ جہاں 30 فیصد سے زائد مسلمان ہوں وہاں خطرہ ہے۔ بھارتی مسلمان ہندوؤں کے برابر نہیں ہیں۔ ہندو سب سے افضل باقی مذاہب کے پیروکار ان کے نیچے ہیں۔ ماضی میں بھی ہندو انتہاپسند اور مسلمان دشمن متعدد رہنما انتہائی متنازع بیانات دے چکے ہیں۔بی جے پی رہنما نارائن سوامی کا کہنا تھا کہ اکھنڈ بھارت کا قیام بی جے پی کا اولین مقصد ہے۔ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت نے اکھنڈ بھارت کا خواب طاقت کے زور پرپورا کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ 2020 میں بی جے پی کے رہنما وندرافد نویس نے کراچی کے جلد بھارت کا حصہ بننے کی ہرزہ سرائی کی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0