نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) جموں و کشمیر پولس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے آج انتہائی زہریلا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر زیادہ صحافیوں کو ملیٹینسی میں ملوث یا دہشت گردوں کے ساتھ ہمدردی جتاتے پایا گیا تو اُنہیں بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی سلامتی گرڈ بھی سخت کردی گئی ہے اور سرحدی علاقوں میں کچھ پولس پوسٹ بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔ DGP نے جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان منشیات اور گولہ بارود بھارت بھیجنے کی کوشش کررہا۔