منگل‬‮   3   دسمبر‬‮   2024
 
 

جموں:بھارتی پولیس نے سکھ میاں بیوی کو گرفتار کر لیا

       
مناظر: 943 | 25 Mar 2023  

جموں (نیوزڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں ضلع میں ایک سکھ خاتون اور اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی پولیس نے سکھ خاتون پرمجیت کور اور اس کے شوہر امرک سنگھ کو ضلع کے علاقے آر ایس پورہ میں گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ ان دونوں کے خالصتان حامی سکھ رہنما Papalpreet Singh کیساتھ تعلقات ہیں۔ Papalpreetبھارتی پنجاب کے سکھ رہنما اور” وارث پنجاب دے “ نامی تنظیم کے سربراہ امرت پال سنگھ کے قریبی ساتھی ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی پولیس نے امرت پال کی گرفتاری کیلئے پنجاب میں ایک بڑا آپریشن شروع کر رکھا ہے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ دنوں ایک چھاپے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0