جموں (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف ) کا ایک افسر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا ۔ سی آر پی ایف کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر 55 سالہ گیان چند کو بے ہوشی کی حالت میں کٹھوعہ کے ایک ہسپتال میں لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔ گیان چند کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔