سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ضلع کے علاقے بیج بہاڑہ میں گائوں مہندمیں ایک سی آر پی ایف اہلکار جو بطور گارڈ تعینات تھانے سینے میں درد کی شکایت کی۔ اسے فوری طور پر سری گفوارہ کے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔مذکورہ سی آر پی ایف اہلکار سنیل سورین بھارتی ریاست جھارکھنڈ کا رہائشی تھا ۔
واضح رہے کہ یہ گزشتہ چند دنوں میں پانچواں کیس ہے ۔ بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں میں پے در پے ہلاکتوں سے فوج میں خوف و ہرا س پھیل گیا ہے ۔