سری نگر(نیوز ڈیسک )وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں بھارتی فورسز اہلکار نے خود کشی کر لی ہے ۔ بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایس آئی اجے کمار لامہ نے ضلع کے چاڈورہ علاقے میں اپنی بیرک میں پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ان کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے تھا۔ اجے کمار لامہ 181 بٹالین سی آر پی ایف کا حصہ تھے۔اس واقعے کے بعد جنوری 2007 سے اب تک جموں وکشمیر میں ہندوستانی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں میں ایسی اموات کی تعداد 563 تک بڑھا دی ہے۔