جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی مظالم کی وجہ سے کشمیریوں میں ڈپریشن کیسز میں اضافہ ہوا ہے ،میرواعظ عمر فاروق

       
مناظر: 814 | 1 Apr 2023  

سری نگر(نیوز ڈیسک )کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نظر بند کشمیری رہنمامیرواعظ محمد عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیر سنگین معاشرتی اور سماجی مسائل سے دوچار ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں آبادی کی اکثریت ذہنی و اعصابی تناؤ سے دوچارہے جس کی وجہ سے ڈپریشن کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اور اس صورتِ حال سے باہر آنے کے لیے لوگوں میں منشیات کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے۔سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر گزشتہ تین برس سے نظر بند سرکردہ مذہبی اور سیاسی رہنما میرواعظ محمد عمر فاروق نے وائس آف امریکہ کو فون پردیے گئے
ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ منشیات کی وبا سے بھارتی کشمیر سنگین معاشرتی اور سماجی مسائل سے دوچار ہے۔میرواعظ عمرفاروق نے آئمہ مساجد ، علما اور واعظین سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگوں بالخصوص نوجوان نسل کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے ایک ہمہ گر مہم چلائیں۔ میرواعظ عمر فاروق ا نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کچھ قوتیں ایک گھنانے منصوبے کے تحت ہماری آنے والی نسل کو منشیات کا عادی بنا کر پوری طرح تباہ اور برباد کرنے پر تلی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے غافل نہیں ہیں کہ بھارتی کشمیر کی نوجوان نسل تیزی کے ساتھ منشیات کے استعمال کی عادی ہو رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0