کولکتہ (نیوز ڈیسک )مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہا ہے کہ رام نومی تہوار کے موقع پر تشدد کیلئے بھارتیہ جنتاپارٹی اور دائین بازو کی دیگر تنظیمیں ذمہ دار ہیں۔
ممتا بنر جی نے بنگالی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے صنعتی شہر ہوڑہ میں تشدد کے پیچھے بی جے پی ، بجرنگ دل اور اس طرح کی دیگر تنظیموں کا ہاتھ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ان تمام لوگوں کی مدد کرے گی جن کی املاک کوتباہ کیا گیا اورتشددمیں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ تشدد میں مسلمانوںکا کوئی ہاتھ نہیں تھا۔ وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
رام نومی کے موقع پر تشدد کیلئے بی جے پی اور دیگر انتہا پسند تنظیمیں ذمہ دار ہیں،ممتا بنرجی
مناظر: 596 | 1 Apr 2023