جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

جھار کھنڈ:گائے ذبح کرنے پر ہندوتوا بلوائیوں کا مسلم شخص پر وحشیانہ تشدد

       
مناظر: 684 | 1 Apr 2023  

نئی دلی(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دھنباد میں ہندوتوا بلوائیوں نے گائے کا گوشت فروخت کرنے پر ایک مسلم شخص کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے بعد سے علاقے میں حالات کشیدہ ہیں ۔
ضلع کے علاقے دھنباد کے گائو بھرکنڈاباڑی میں ہندوتوابلوائیوں نے مبینہ طورپر گائے کا گوشت کا فروخت کرنے پرایک مسلم شخص تنظیم الانصاری کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ہنگامہ آرائی کی ۔ حالات قابو کرنے کیلئے جب پولیس علاقے میں پہنچی تو ہندوتوا بلوائیوں نے پولیس پر بھی حملہ کر دیا اور پولیس کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا ہے اورعلاقے کو کنٹرول سنبھالنے کیلئے اہلکاروںکو تعینات کر دیاگیاہے۔پولیس کے مطابق تنظیم انصاری کی طر ف سے اپنے گھر میں گائے ذبح کرنے اور فروخت کیلئے گوشت رکھنے کی اطلاع ملنے پرہزاروں کی تعداد میں ہندوتوا بلوائیوںنے حملہ کر کے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ بلوائیوں نے تنظیم کے گھر گھس کر توڑپھوڑ بھی کی اور آگ لگا دی ۔بلوائیوں نے تنظیم کے ایک رشتہ دار شہاب الدین کو درخت سے باندھ کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔پولیس کی طرف سے علاقے کی صورتحال انتہائی کشیدہ بتائی جاتی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0