جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی حکومت کا اپنی فورسز کوکشمیریوں کے کوائف جمع کرنے کا عمل تیزکرنے کا حکم

       
مناظر: 288 | 4 Apr 2023  

سرینگر (نیو زڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت نے اپنی پیراملٹری فورسز کو حکم دیا ہے کہ وہ وادی کشمیر، جموں اور لداخ خطے میں رہنے والے تمام کشمیریوں کے کوائف جمع کرنے کا عمل تیز کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ کام بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF)، انڈو تبتین بارڈر پولیس فورس (ITBP)اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF)کو سونپا گیا ہے۔ بھارتی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے عہدیداروں کے مطابق بی ایس ایف اور آئی ٹی بی ٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ تینوں خطوں جموں، وادی اور لداخ میں معلومات فراہم کرنے والے نیٹ ورک کو بڑھا دیں۔ حکام نے بتایا کہ فورسز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ معلومات اکٹھی کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت سمیت ٹیکنالوجی پر مبنی مختلف نظام سے مدد حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہدایات علاقے کی کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کی گئی ہیں۔ایک سینئر سیکورٹی اہلکار نے کہاکہ بی ایس ایف سے کہا گیا ہے کہ وہ گشت اور انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کے معاملے میں چوکس رہے۔سی آر پی ایف سے کہا گیا ہے کہ وہ وادی کشمیر اور جموں میں اپنی انٹیلی جنس کو مضبوط بنائے۔ سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ اسی طرح آئی ٹی بی پی سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے انٹیلی جنس عملے کو لداخ کے دوردراز علاقوں میں تعینات کرے۔عہدیداروں نے بتایا کہ آئی ٹی بی پی نے انٹیلی جنس جمع کرنے میں افرادی قوت کو شامل کرنے کے علاوہ حال ہی میں لداخ کے سرحدی علاقوں میں ہائی ریزولوشن ایچ ڈی کیمرے اچھی تعداد میں نصب کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔سی آر پی ایف اپنے انٹیلی جنس ونگ کو بڑھانے کے لیے 700سے زیادہ اہلکاروں کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0