سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے ضلع گاندر بل میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے لا ش بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ضلع گاندربل کے علاقے سونمرگ سے برآمد ہوئی ۔مقامی لوگوں نے لاش کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو دی جس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر اسے قانونی کارروائی کیلئے اپنے قبضے میں لے لیا۔
سرینگر :گاندر بل سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
مناظر: 698 | 6 Apr 2023