سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو بھارت کے زیر کنٹرول نوکر شاہی کے اب تک کے طویل ترین دور کا سب سے زیادہ خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر نے سرینگر میں پارٹی عہدیداروں، کارکنوں اور متعدد عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے عوام کواپنے جمہوری حقوق سلب ہونے کے باعث تشویشناک صورتحال کی وجہ سے سنگین مسائل کاسامناہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں مسلسل غیر جمہوری حکمرانی، قابل عمل مقننہ کی عدم موجودگی نے خطے کو عدم استحکام، غیر یقینی اقتصادی صورتحال، بڑھتے ہوئے عدم تحفظ ، بے روزگاری اور مہنگائی اور ترقیاتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کاسامنا ہے ۔
ادھرانیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے سرینگر میں پارٹی عہدیداروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر وسیع تربحران کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے ساتھ ناانصافیوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔