جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

مسلم کش فسادات میں مودی کے کردار کو بے نقاب کرنے پر بی بی سی کے خلاف مقدمہ درج

       
مناظر: 683 | 14 Apr 2023  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی )نے گجرات میں 2002 کے مسلم کش فسادات میں نریندر مودی کے کردار کو بے نقاب کرنے پر برطانوی نشریاتی ادارے برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) انڈیا کے خلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ای ڈی نے بی بی سی انڈیا کے خلاف فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جس میں اس پر غیر ملکی زرمبادلہ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی محکمہ انکم ٹیکس نے رواں برس فروری کے شروع میں نئی دہلی اور ممبئی میں بی بی سی دفاتر پر چھاپے مارے تھے۔
یہ کارروائیاں بی بی سی کے خلاف مودی کی فسطائی بھارت حکومت کے انتقامی ہتھکنڈوں کا حصہ ہیں کیونکہ اس نے گجرات میں مسلم مخالف فسادات پر ایک دستاویزی فلم“India: The Modi Question”جار ی کی تھی جس میں بی بی سی نے ریاست گجرات میں 2002 میں پیش آنے والے مسلم کش فسادات میں نریندر مودی کے کردار کو بے نقاب کیا تھا۔ مودی اُ س وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0