جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارت کا برطانیہ سے خالصتان کے حامیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ

       
مناظر: 610 | 14 Apr 2023  

ممبئی (نیو زڈیسک ) بھارت نے برطانیہ سے خالصتان کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے برطانوی ہم منصب رشی سونک سے فون پر رابطہ کیا اور گزشتہ ماہ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن سے بھارتی جھنڈا اتار کر خالصتان کا پرچم لہرائے جانے پربات چیت کی۔ نریندر مودی نے برطانوی وزیراعظم سے بھارت مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سکھ نوجوانوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت سے بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا تھا۔ سکھوں کی تنظیم دل خالصہ نے بھارتی جھنڈا اتارکر خالصتان کا پرچم لگانے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0